قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ

نیشنل ہسٹری اینڈ لیٹرری ہیریٹج ڈیویزن
گورمنٹ آف پاکستان

Image 2
قائدِ اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ

11 ستمبر1948 کو قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اُنکی تدفین کیلئے شہرِ کراچی کے قلب میں واقع ایک مقام کا انتخاب کیا گیا۔اُنکی رحلت کے فوری بعد ہی قائدِ اعظم میموریل فنڈ قائم کردیا گیا تھا جو کہ اُس وقت کے گورنر جنرل آف پاکستان کی اپیل کے جواب میں دیے گئے عوام کے عطیات سے وجود میں آیا تھا۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ، اِس ادارے کا مقصد بانئ پاکستان کی یادگار کوایسا شاندار بنانا تھا جو رہتی دُنیا تک اُنکے نام و مقام کے شایان شان ہو۔

اگست 1968 میں کمیٹی نے ادارے کے معاملاتِ کار چلانے کی غرض سے ایک بورڈ تشکیل دیا۔ 3 اپریل 1972 کو صدرِ پاکستان نے قائدِ اعظم مزار پروٹیکشن اینڈ مینٹے نینس آرڈنینس 1971 کی شق 5(1) کے تحت قائدِ اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ (QMMB) کے نام سے قائدِ اعظم میموریل فنڈ (QMF) کی تشکیلِ نو کردی جس کی بعد ازاں پارلیمنٹ نے وفاقی وزیر برائے ٹاؤن پلاننگ اینڈ ۔۔۔۔۔۔ کی سربراہی میں ایکٹ 63 کے ذریعے توثیق کردی ۔ تب سے یہ ادارہ قائدِ اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ (QMMB)کے نام سے
جانا جاتا ہے۔.

Image 2
اغراض و مقاصد
مزارِ قائد کے 61 ایکڑ پرمشتمل احاطے کی مرمت اور دیکھ بھال۔
مزار کے جنگلہ لگے احاطے (61 ایکڑ) اوراضافی بیرونی اراضی (70 ایکڑ) کی تزئین و آرائش ۔
بابائے قوم کی قبر والے کمرے کے ترقیاتی کاموں ، تزئین اور مرمت سے متعلق امور کی انجام دہی۔
مزارِ قائد کی 70 ایکڑ پر مشتمل اضافی بیرونی اراضی کے ترقیاتی کام اور اُسکا نظم و نسق چلانا۔
مزارِ قائد پرتعینات اعزازی گارڈز کی انتظام کاری۔